*اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کی لاش مل گئی*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کی لاش مل گئی*
ڈاکٹر اسما مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری پر بیماری سے انتقال کرگئی تھیں اور اُن کی لاش برف میں دبنے کے باعث نہیں مل رہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مقامی کوہ پیما لاش لے کر بیس کیمپ روانہ ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بلند پہاڑوں پر شام سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کے ارکان لاش کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برف باری سے رکاوٹ نہ ہوئی تو ٹیم کل بیس کیمپ پہنچے گی۔