November 11, 2026

عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور سماجی رہنما میاں محمد حسن شاہ کی سالگرہ کے موقع پر خالد چوہدری اور لال بخش لاشاری کی جانب

IMG-20260205-WA0157

عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور سماجی رہنما میاں محمد حسن شاہ کی سالگرہ کے موقع پر خالد چوہدری اور لال بخش لاشاری کی جانب سے عمرکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور سماجی رہنما میاں محمد حسن شاہ کی سالگرہ کے موقع پر خالد چوہدری اور لال بخش لاشاری کی جانب سے عمرکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔میں ضلع بھر سے سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد چوہدری نے کہا کہ میاں محمد حسن شاہ اور اُن کا خاندان گزشتہ تین نسلوں سے علاقے کے غریب اور مستحق افراد کی بے لوث خدمت کرتا آ رہا ہے۔تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جبکہ سیٹھ اکرم راجپوت، ایس کے درس، ڈاکٹر سید عبد السمیع شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور میاں محمد حسن شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا