October 15, 2026

ٔسکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کی شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ درجنوں گاڑیاں تحویل میں، متعدد کے چالان،

IMG-20251203-WA0237

ٔسکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کی شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ درجنوں گاڑیاں تحویل میں، متعدد کے چالان، مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق جاری۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی سربراہی میں سب ڈویژن سٹی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر مؤثر اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری رکھا۔ کارروائی کا مقصد جرائم کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور بے ضابطہ گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی قیادت میں تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کے اہم پوائنٹس پر ایس ایچ اوز، 15 ایگل ٹیموں اور بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ کی گئی۔ دوران کارروائی سینکڑوں گاڑیوں کو روک کر ان کے کاغذات، نمبر پلیٹس اور دیگر قانونی لوازمات کی جانچ پڑتال کی گئی۔61 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں کارروائی کے دوران بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی 61 سے زائد موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ تصدیقی عمل اور تنبیہ کے بعد یہ گاڑیاں ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔قانون شکنی پر کارروائیاں 38 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے۔ایک موٹر سائیکل کے خلاف دفعہ 550 CrPC کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 کاروں کو روک کر موقع پر جرمانہ / قانونی کارروائی کی گئی۔اس موقع پر رکشوں، چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں، اور دیگر مشکوک گاڑیوں کی بھی تفصیلی چیکنگ کی گئی، جبکہ مشکوک افراد کی “تلاش ایپ” کے ذریعے بائیو میٹرک ویری فیکیشن کا عمل بھی جاری رہا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا بیان ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اکثریتی جرائم میں استعمال ہوتی ہیں، اس لیے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تعاون شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں بنیادی کردار رکھتا ہے۔سکھر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بروقت رجسٹریشن کروائیں،فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹیڈ گلاسز (کالے شیشے) اور غیر قانونی بلیو لائٹس کے استعمال سے اجتناب کریں،تاکہ قانون پر عملدرآمد اور شہریوں کے تحفظ میں پولیس کی معاونت ممکن ہو سکے۔سکھر پولیس کے مطابق شہر میں اسنیپ چیکنگ کا یہ سلسلہ آئندہ بھی تسلسل سے جاری رہے گا۔