نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز کے نو منتخب عہدیداران (کونسل) کا پہلا اجلاس اراکینِ مجلس عاملہ کا متفقہ طور پر چناؤ عمل میں لایا گیا: چیئرمین الیکشن کمیٹی جن نوید مراد خانزادہ آف سکرنڈ کے الیکشن نتائج کا اعلان کے بعد انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان رجسٹرڈ نمبر 1611 برانچ نوشہروفیروز کے بنامقابلہ عہدیداران (کونسل) کا پہلا اجلاس خانزادہ جماعت خانہ نوشہروفیروز میں زیر صدارت نمبردار لیاقت خان خانزادہ منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ڈاکٹر انور خانزادہ نے کیا اس موقعے پر جنرل سیکریٹری نے کہا کہ 6 عہدیدار کونسل کہلاتے ہیں اس کے لیے اراکین مجلس عاملہ کا چناؤ بھی ضروری ہے ان کی تجویز پر متفقہ طور پر حفیظ غفور خانزادہ ، حامد مقصود خانزادہ ، شاہد عرف سدو خانزادہ ، عرفان ذردار خانزادہ اس کے بعد انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان رجسٹرڈ نمبر 1611 برانچ نوشہروفیروز کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی رضا جمیل خانزادہ نے سب سے پہلے برانچ کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ میں نے صدر محترم اسلم اسحاق خانزادہ کو واٹس ایپ کے ذریعے بھی اجلاس کی دعوت دی اور روبرو بھی میں نے اجلاس میں آنے کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا طبیعت بھی ناساز ہے مجھ پر جو ذمیداری سونپی گئی انشاءﷲ میں اپنی خانزادہ برادری کے لوگوں کے معیار پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کروں گا جو مجھ سے خدمت ہوسکی انشاءﷲ بلا امتیاز خدمت کروں گا انہوں نے کہا برادری کے چند لوگ نامزدگی فارم میرے پاس لے کر آئے جس پر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط موجود تھے اس پر میں نے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے اچھا اس عہدے کو سمبھال سکے تو انہیں دے دیں مگر انہوں نے کہا کہ نہیں ہمیں اس عہدے پر آپ کی ضرورت ہے اور کیونکہ کسی بھی تنظیم کا دماغ جنرل سیکریٹری ہوتا ہے یہ خانزادہ برادری کے لوگوں کی کرم نوازی ہے کہ ان لوگوں نے مھجے اس قابل سمجھا میں ان کا نہایت شکر گزار ہوں اس موقعے پر بقایہ عہدیداران شکور بابا جوائنٹ سیکریٹری ، محمد اکرم خانزادہ سیکریٹری مالیات ، علی رضا خانزادہ بینک سیکریٹری نشرواشاعت ، نے بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انشاءﷲ ہم انجمن خانزادہ برانچ نوشہروفیروز کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اجلاس میں چیئرمین الیکشن کمیٹی انجمن خانزادہ نوید مراد خانزادہ آف سکرنڈ کو بلا امتیاز صاف و شفاف انتخابات کرانے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یہ نوید مراد خانزادہ ہی تھے جہنوں نے تمام شہروں کی برانچوں میں پوچھے اور نامزدگی فارم ، ووٹر لسٹ اور شیڈول کاپی دی اور اس کے بعد پھر چیئرمین الیکشن کمیٹی دوسری بار ہر شہر میں جاکر نامزدگی فارم اور فیس وصول کرکے لائے آخر میں صدر مجلس نمبردار لیاقت خان نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس عہدے پر رہ کر انجمن کی بے لوث خدمت کی ہے اور اب بھی انشاءﷲ خدمت کرتا رہوں گا انہوں نے کہا جب بھی جہاں جس شہر میں اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا میں فورن وہاں پہنچا اور ہمیں ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو اجلاسوں میں شرکت کرسکیں اور برادری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہمیں امید ہے کہ انشاءﷲ ایڈووکیٹ علی رضا صاحب نے جو اپنی تقریر میں کہا ہے وہ انشاءﷲ پورا کرکے دیکھائیں گے اور انجمن میں برادری کے ایسے لوگوں کی سخت ضرورت ہے آج کے اجلاس کی کامیابی ہمارے جنرل سیکریٹری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]