کوئٹہ: کوئلہ کان دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل، تمام 34 لاشیں نکال لی گئیں*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*کوئٹہ: کوئلہ کان دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل، تمام 34 لاشیں نکال لی گئیں*
کوئٹہ کے نواحی علاقے سو رینج کول فیلڈ میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن تقریباً 45 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد کان کو سیل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں روانہ کر دی گئی ہیں، جن میں 31 افراد کا تعلق ضلع شانگلہ جبکہ 3 افراد کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔
اس المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔