پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا
کل بستروں کی تعداد کا 35 فیصد ہنگامی حالات میں مفت علاج کیلئے مختص کرنا ہو گا، ہدایات
اسپتالوں کو ضروری ادویات، خون اور ایمرجنسی تیاری کے پروٹوکولز کو یقینی بنانا ہو گا، ہدایات
آپریشن تھیٹرز کو فعال رکھنا ہوگا اور طبی نگہداشت کیلئے متبادل انتظامات برقرار رکھنا ہوں گے، ہدایات
وینٹی لیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور امیجنگ مشینیں سمیت دیگر طبی آلات فعال رکھیں، ہدایات
نجی اسپتالوں کو خون کے بیگز، عطیہ دہندگان کا تصدیق شدہ ڈیٹا بیس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت