خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا انلین ۔ نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے . میلسی میں سوشل میڈیا پر پاک فوج مخالف مواد شیئر کرنے والا گرفتار، مقدمہ درج
میلسی تھانہ میراں پور پولیس نے فیس بک پر پاک فوج کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی پوسٹس شیئر کرنے کے الزام میں مقامی شخص رضوان ولد اکبر کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رضوان ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر متنازع اور اشتعال انگیز بیانات دینے میں شہرت رکھتا ہے۔ اس کے اکاؤنٹس پر موجود پرانی پوسٹس کا تجزیہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ متعدد بار ریاستی اداروں، بالخصوص افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کو بعض مخصوص حلقوں کی پشت پناہی حاصل ہے، جو اسے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ اس کی زبان اکثر ناز با اور توہین آمیز ہوتی ہے، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا شکایات موصول ہو چکی تھیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ قانون نے اس کے خلاف عملی کارروائی کی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کے سوشل میڈیا