*برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی کوریج*
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راجوری میں اعلی سرکاری افسر ہلاک
حکام کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راجوری میں جمعے کی شب اعلی سرکاری افسر راج کمار تھاپا ہلاک ہو گئے ہیں۔
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ راج کمار تھاپا کی رہائشگاہ پاکستان کی جانب سے ہونے والی شیلنگ کا نشانہ بنی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا ہلاک ہو گئے۔
عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا کہ ’گذشتہ روز راج کمار تھاپا میری جانب سے بلائی جانے والی آن لائن میٹنگ میں بھی شریک تھے۔ میرے پاس اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔
