10

آئینہ وقت تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں یوتھیے آن لائن – کنٹرول، کلینر اور کلپ!

آئینہ وقت

تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں

یوتھیے آن لائن – کنٹرول، کلینر اور کلپ!

چاہے سیاست دان چھ مہینے میں حکومتی کنٹرول نہ سنبھال پائے ہوں، لیکن یوتھیوں نے صرف چار گھنٹے میں سوشل میڈیا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جی ہاں، جیسے ہی کنٹرول روم میں “لاگ ان” ہوا، فیس بک، ٹوئٹر، اور انسٹاگرام پر ایک طوفان آگیا – وہ بھی ٹائیفون کی شدت والا، مگر کی بورڈ کے ذریعے!

پالشیوں نے مہینے بھر تک پوسٹس کے پوتھوں میں ڈنگ ٹپکایا، کوئی اثر نہ ہوا۔ لیکن یوتھیوں نے آتے ہی صرف ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں لیڈر صاحب ہوا کے جھونکوں میں بال لہراتے ہوئے کہہ رہے تھے، “میں ہوں خان!” اور بس، سارا نیٹ ورک ہل گیا۔

اب حال یہ ہے کہ واٹس ایپ گروپس میں پھوپھی جان بھی پوچھ رہی ہیں، “یہ آئی اے ایس کیا ہوتا ہے؟ اور یہ یوٹیوب چینل ’سچ کی آواز حق کے ساتھ‘ تو بڑا زبردست ہے، کیا یہ بی بی سی سے آگے نکل گیا ہے؟”

اور ابھی تو ہم صرف حقائق بیان کر رہے ہیں۔ اگر خدا نہ کرے، ہم پروپیگنڈا پر اُتر آئے تو شاید لوگ بجلی کے بل بھی خان صاحب کے نام پر ادا کرنے لگیں، اور گوگل بھی سرچ رزلٹ کے بجائے کپتان کی تقریر چلانا شروع کر دے!

لہٰذا مخالفین کو مشورہ ہے: اگر پوسٹ میں دلیل نہیں تو یوتھیے کی پوسٹ سے بچیں، کیونکہ وہ صرف کلین شیو نہیں کرتے، نیریٹیو بھی شیو کر دیتے ہیں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں