ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر۔) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سینیئر صحافی حاجی یونس عادل سلطان سجاد خان عدنان چوہدری فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا۔ پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔ پاکستان امن کا داعی ہے۔ لیکن دفاع سے غافل نہیں۔ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، رات کے اندھیرے میں بھارت کا سویلین آبادی پر حملہ کھلی دہشتگردی اور بزدلی ہے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملے میں معصوم بچے کی شہادت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔اب بھارت کو پاکستان کی طرف سے جو سرپرائز ملے گا۔بھارت کی آنے والی سات نسلیں یاد رکھے گی۔
