سکھر ( بیورو چیف دعاآلائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی کیجانب سے نمائش گاہ چوک سے یوم عزم ریلی نکالی گئی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے سینیئر رھنماء ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ،صوبائی رھنماء مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ ،محمد صالح لاشاری کر رھے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے رھنماؤں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اورعزم و حوصلہ بلند ھے، بزدلانہ ڈرون حملوں سے پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے مذید کہا کہ بھارت کو معصوم شہریوں کی ھلا کت کی قیمت چکانا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارت امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب ھوچکا ھے، حکومت بغیر کسی مصلحت کے کھل کر اظہار مذمت کرے، پوری قوم ملکی سلامتی و دفاع کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ھے ،ھمارے حوصلے بلند ھیں، بھارت کو جارحانہ عزائم کی سزا اور بھرپور جواب دیا جانا چاھیئے. علاوہ ازیں یوم عزم کے موقع پر امیر تحصیل سکھر حافظ میر ھزار لاشاری کی قیادت میں باگڑ جی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء بھارت کا ایک علاج، الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رھے تھے
