دل کی بات
خ ح شہزاد
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ھے۔اور بھارت کے بزدل حملوں کا بھادری سے ھماری افواج جواب دے رھی ھیں۔اب تک پانچ جہاز اور کئی ڈراونز مار گرائے ھیں۔آگے آگے دیکھو ھوتا ھے کیا۔؟لیکن ھمیں اس عوام کو جو کرنا چاھے اس پر توجہ دینی چاھے۔سوشل میڈیا کا دور ھے ھر شخص صحافی اور تجزیہ کار بنا بیھٹا ھے۔اور جس نے کبھی غلیل بھی نہیں چلائی وہ توپ چلانے کے طریقے بتا رھا ھے۔جدید دور کی جدید جہالت اس وقت سب سے بڑی مصیبت بنی ھوئی ھے۔ابھی جب میں یہ سطور لکھ رھا ھوں تو بھارتی میڈیا کراچی کی بندر گاہ کو آگ کے شعلوں میں دکھا رھا ھے جبکہ یہ گیک نیوز تھی کچھ عرصہ پہلے لبنان کی بندرگاہ پر ایک دھماکہ ھوا اسکی فوٹیج اٹھاکر اسکو کراچی بندرگاہ بنا دیا۔تو ایسی بےشمار فیک نیوز چل رھی ھیں۔سو اس وقت بہت ھی ضروری ھے ھم اپنے ہوش وحواس قائم رکھیں اور قرآن کے حکم کے مطابق کہ مفہوم۔جب کو فاسق خبر لائے تو تحقیق کرلیا کرو۔تو ھمیں چاھے کہ پاک فوج اور اپنے میڈیا پر بھروسہ کریں۔اختلافات صرف سیاسی ھیں اگر پاکستان ںچ گیا تو بھائی پھر سے سیاست سیاست کھیل جاری رکھنا کون منع کررھا ھے لیکن اس وقت پاکستان کی سلامتی بقاء اور عزت کا مسلہ ھے۔اگر اس وقت بھی کوئی پاکستانی صرف سیاسی اختلافات کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر بکواس کرتا ھے اور دشمن کو خوش کرتا ھے تو وہ غدار وطن ھے۔وہ بارڈر پر کھڑے سپاہی کے ایک رات کے پہرے کی قیمت بھی ادا نہیں کرسکتا لیکن کتے کی طرح بھونک اس نے آپنی دنیا وآخرت خراب کرلی ھے۔تنقید برائے اصلاح بھی اس وقت جائز نہیں۔آپ اپنی عقل ودانش کو سنھبال کر رکھیں۔بس اس وقت جو محاذ پر ھیں انہیں سپورٹ کرو اور اگر نہیں کرسکتے تو اپنی خبیث زبان کو بند رکھو۔الحمد اللہ پاکستان نے اپنے سے دس گنا بڑے ملک کو چاروں شانے چیٹ کردیا ھے۔رافیل رافیل کرتی مودی سرکار اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رھی۔یورپ کی جدید ٹیکنالوجی کو ھمارے شاہینوں نے ملیا میٹ کردیا ھے۔یورپی کمپنیاں سر پکڑ کر بیھٹی ھیں۔کہ کیسے گدھوں کے ہاتھوں انکی کمپنیوں کی بے عزتی ھوئی ھے۔جبکہ پاکستان کے چین کے تعاون سے تیار کردہ جے ایف 10اور 17نے دھوم مچا دی ھے۔ھاں جہاں تک حکومت کا معاملہ ھے تو اس سے ایک سو ایک دفعہ اختلاف رکھیں۔لیکن اس وقت اسے بھی سپورٹ کریں۔اور جیسا بہی ھے ھمارا وزیر اعظم ھے۔اس وقت مزاق اڑانا اور مخالفت کرنا دراصل دشمن کو خوش کرنا ھے اور وہ ھماری سوشل میڈیا پر کی گی بکواسات کو ھیڈ لائن بناکر پیش کرتا ھے اس لیے یہ چند دن بڑی احتیاط کے ھیں آگے پیچھے۔داہیں۔باہیں ھر طرف آپکو پاکستان صرف پاکستان نظر آنا چاھے۔ھم سںب کی پہچان۔ھم سب کی جان۔ ھم سب کا غرور صرف پاکستان
افواہوں۔ پر کان نہ دھریں۔بلاتحعیق کوئی خبر سوشل میڈیا پر شئیر نہ کریں۔دل آزاری والی پوسٹ تو غداری ھے اس وقت ان سے بچیں۔سیکورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔سوشل میڈیا پر صرف ایک آواز آنی چاھے پاکستان زندہ باد۔پاک فوج پائندہ باد
