16

*جامعہ کراچی میں بھارتی جارحیت، رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر کئے جانے والے

*جامعہ کراچی میں بھارتی جارحیت، رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر کئے جانے والے بزدلانہ حملے کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی*

*اساتذہ، طلبا و طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد میں شرکت*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز بھارتی جارحیت اور رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر کئے جانے والے بزدلانہ حملے کے خلاف اور افواج پاکستان کی بروقت دفاعی کاروائی، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور پلک جھپکتے ہی چھ بھارتی طیاروں کو زمین بوس کرنے پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جس میں اساتذہ، طلبا و طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی جامعہ کراچی انتظامی عمارت سے برآمد اور آزادی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے جارحانہ عزائم، بزدلانہ حملوں کی مذمت، ہم افواج پاکستان کے شابشانہ کھڑے ہیں، پاکستانی قوم متحد اور ہمہ وقت تیار ہے، ”پاکستان زندہ باد”، ”بھارت مردہ باد”، بھارت باز آؤ اور پاک فوج زندہ باد جیسے نعرے درج تھے اور دوران ریلی گونجتے رہے۔
وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا رویہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن اگر ملکی خود مختاری اور عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہو تو اس کا منہ توڑ جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی حملے کا ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی اہداف اور بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے اور قوم کے مورال کو بلند اور جذبے کو مزید پروان چڑھایا۔ کامیابیاں مہنگے طیاروں سے نہیں بلکہ پیشہ ورانہ مہارت سے ملتی ہے اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی دنیا معترف جسکا وہ وقتاً فوقتاً عملی مظاہر کرتے رہتے ہیں۔
میں افواج پاکستان کو بھارت کی اس بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے، بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملانے اور پاکستان کا بہترین دفاع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی قوم متحد اور ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنے اور اس سے نبردآزما ہونے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں