19

بہاولنگر()چشتیاں بھارتی جارحیت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر،انجمن تاجران اور پریس کلب چشتیاں کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کی

بہاولنگر()چشتیاں بھارتی جارحیت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر،انجمن تاجران اور پریس کلب چشتیاں کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ساحل چیمہ،انجمن تاجران،کے ضلعی صدر حاجی حمید احمد صدیقی،ڈی ایس پی سرکل چشتیاں اکمل بسرا مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مجید جتالہ چوہدری جاوید غلہ منڈی صدر پریس کلب چشتیاں و نائب صدر انجمن تاجران محمد کاشف بھٹی نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے ریلی میں انجمن تاجران،بلدیہ،صحافی،وکلا،سول ڈیفنس،سکول کے طلبااور شہریوں انجمن تاجران کی تمام یونین کے صدر و جنرل سیکرٹری اپنے تمام عہدیداران و ممبران کے ہمراہ موبائل یونین غلہ منڈی یونین سبز منڈی یونین آرا مارکیٹ کپڑا یونین شوز یونین آئرن سٹورز یونین صرافہ ایسوسی ایشن سمیت تمام یونین اور کسیرتعداد نے شہریوں نےشرکت کی۔ شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی پاک فوج زندہ باد کے نعرے۔اسسٹنٹ کمشنر ساحل چیمہ کا کہنا تھاکےانڈیا نے بزدلانہ حملہ کیا اس پر ہم مزاحمت کرتے ہیں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جوابی کاروائی میں پانچ جہاز تباہ کیے اور انڈین آرمی کو مار گرایہ۔انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی حمید احمد صدیقی کا کہنا تھا کے ہم پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں پاک فوج جو کاروائی کرے گی وہ پوری دنیا دیکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں