32

*وہ بیت المقدس جہاں کبھی تکبیر وتہلیل اور تسبیح و تحمید کے زمزمے گونجتے تھے* اتوار 20 اپریل 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*وہ بیت المقدس جہاں کبھی تکبیر وتہلیل اور تسبیح و تحمید کے زمزمے گونجتے تھے*

اتوار 20 اپریل 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسجد اقصی !تیری وہ سجدہ گاہیں جہاں کبھی مقدس ترین ہستیاں ، نبوت کے پیکر پیغمبرانِ الٰہی سجدہ ریز ہوتے تھے

آہ! اب وہاں مجرم,فاسق ,ظالم, غاصب یہودیوں کے ناپاک بوٹوں کی دھمک سنائی دیتی ہے

*آہ میرے اقصی! آہ ! جہاں کبھی تکبیر وتہلیل اور تسبیح و تحمید کے زمزمے گونجتے تھے آج وہاں مغضوب علیہم اور راندہ درگاہ یہودی قوم کے منحوس فوجیوں کے غلیظ اور بدبودار نعرے وہاں تعفن پھیلاتے ہیں ,میرے اقصی! تجھے ان سے کتنی گِھن آتی ہو گی؟*

*آہ ! ہم تیرے پروانے آج کچھ بھی نہیں کر سکتے, صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ اپنے گناہ گار ہاتھوں کو اپنے پاک پروردگار کی طرف بلند کرکے دعائیں کر سکتے ہیں, آہیں بھر سکتے ہیں, تضرع و ابتہال کر سکتے ہیں,گریہ و زاری کر سکتے ہیں*

ہاں یہ بالکل درست ہے کہ ان دلخراش حالات سے ہمارے سینے زخمی ضرور ہیں اہلِ ایمان اس پر بہت تڑپتے اور بے تاب ہوتے ہیں ، تجھ سے محبت رکھنے والے تیری یہ حالت دیکھ کر روتے اور آہیں بھرتے ہیں، کوئی تجھ پر قربان ہونا چاہتا ہے مگر رکاوٹوں کے اتنے پہاڑ ہیں کہ ہمت جواب دے جاتی ہے ، کوئی تجھے ستانے والے یہودیوں پر آگ بن کر برسنا چاہتا ہے مگر وہ تجھ سے بہت دور بیٹھ کر تیرے غم میں شریک ہوکر بے چین رہتا ہے, قلق و اضطراب میں مبتلا رہتا ہے تو سعادتوں کا مرکز مگر آج تجھے شقاوت کے مارے یہودیوں نے تجھ پر ظالمانہ چنگل مسلط کر رکھا ہے، تو برکتوں کا گھر مگر آج تجھے غضب کی ماری قوم نے اجاڑ رکھا ہے

لیکن یاد رکھنا ! بہت جلد تیرے چاہنے والے ، تیری عزت اور تقدس کو پہچاننے والے تجھے ان ظالموں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے، عن قریب پھر وہ دن لوٹ آئیں گے جب تکبیر کے پاکیزہ نعرے تجھ میں گونجیں گے تکبیر و تہلیل سے تیری فضا معطر ہوگی، عن قریب سعادت مند لوگ تیرے ہاں حاضری دیں گے اے رب کریم!
اے رب کعبہ اے کن فیکون کے مالک تو اپنے فلسطین کو یہودیوں کے ناجائز قبضے سے آزاد فرما, ظالموں کو ہلاک فرما, انہیں نشان ِ عبرت بنا, انہیں کیفر ِ کردار تک پہنچا اور ہمیں موت سے پہلے بیت المقدس میں تیری نماز پڑھنے کی سعادت عطا فرما.

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333

بیت المقدس کی یاد میں آہ و زاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں