وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پشاور، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، سوات، نوشہرہ، مالاکنڈ، لوئر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، کرک، ہری پور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بین الاقوامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 69 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا