ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں قید روسی شہریوں کی واپسی روس کے فلسطینی عوام کے ساتھ دیرینہ اور مستحکم تعلقات کی بدولت ممکن ہوئی۔
روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے روسی شہری الیگزینڈر تروفانوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدر پیوٹن نے الیگزینڈر تروفانوف سے کہا کہ ’آپ کی آزادی کا حصول روس کے فلسطینی عوام، ان کے نمائندوں اور مختلف تنظیموں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا نتیجہ ہے‘