خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔
جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابلِ مذمت ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات آئینی و قانونی حق ہے