ہارون أباد بسم اللہ کالونی گنجان آباد علاقے کی مصروف سڑک اور چوک کے عین بیچوں بیچ مین سیوریج کے گٹر میں میپکو بجلی کا کھنبا گرنے کاخدشہ
ہارون أباد (سٹی رپورٹر ) بسم اللہ کالونی نزد جامع مسجد رحمانی و گردو پیش کے رہاٸشی خاندانوں کے لیے بربادی کاالارم۔بجلی کا کھنبا گر کر کٸی گھروں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتاہے۔میپکو کے مرکزی دفتر سے چند میٹرز کی دوری پر موت کا منہ کھولے خدانخواستہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ کسی وقت رونما ہوکر معصوم شہریوں کی زندگیوں کا چراغ گل کرسکتا ہے ۔ معروف ممتاز سماجی شخصیت حکیم نیاز احمد دیال سمیت دیگر اہل علاقہ کے افراد کے مطابق ہم نے بلدیہ ہارون آباد اور میپکو واہڈا کے ذمے داران کی بارہا توجہ مبذول کرواٸی اس کے کے باوجود وہ پہلو تہی اور کسی بھی قسم کے اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے
بلدیہ والے اپنی ذمے داری سے پہلوتہی کرتےہوۓ اس نااہلی کا تمام ملبہ واپڈا میپکو والوں پر ڈالتے ہیں اور میپکو والے بضد ہیں کہ یہ ہماری ذمے داری نہیں ہے۔بلدیہ اور واپڈا کی محکمانہ نااہلی کے نتیجے میں نقصان عام شہریوں کاہورہا ہے۔ہم حکام بالا وزیر اعظم پاکستان وزیر بجلی وزیر بلدیات اور مقامی ایڈمنسٹیٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے کر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے درپیش ایشو کے حل کے لیے فی الفور کارواٸی کرنے کے احکامات جاری کٸے جاٸیں
