17

گجرات (محمد ناصر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا کی انتھک کوششوں کے

گجرات (محمد ناصر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا کی انتھک کوششوں کے بعد گجرات روشنیوں کا شہر بن گیا شہر کی تمام مین شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس انسٹالیشن کروا کر شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ستھرہ پنجاب مہم گجرات میں کامیابی سے جاری ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالقداد گاڑا نے جہاں گجرات شہر کو گندگی سے پاک کیا وہیں تجاوزات بارے آپریشن کرکے بڑے بڑے برج ہلا دئیے ذرائع کے مطابق چیف آفیسر خالقداد گاڑا نے کئیں دہائیوں سے قبضہ کی دوکانوں کو جڑ سے صفایا کرکے شہریوں کے دل جیت لئے تو دوسری طرف شہر کی تمام شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس لگا کر شہر گجرات کو روشنیوں کا شہر بنا دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا گجرات تعینات ہوئے ہیں شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا شہر میں جہاں گندگی کے ڈھیر دکھائی دیتے تھے آج وہاں عوام کے لیے ایک صاف ستھرہ ماحول دے دیا گیا سڑکوں اور گلیوں کی حالت دیکھنے کے قابل نہیں تھی لیکن وہی محلے کوڑا کرکٹ سے پاک ہیں جن سڑکوں پر رات کے وقت شہری جانے سے خوف کھاتا تھا آج ہم بلا جھجک ان سڑکوں پر گھوم رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان تمام سڑکوں پر ایک صاف ستھرہ ماحول بنا دیا گیا بلکہ دلہن کی طرح یہ سڑکیں سٹریٹ لائٹس سے چمک رہی ہیں اور یہ سہرا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے شہریوں کو صاف ستھرہ ماحول دیا ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں