17

*وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں اور دیگر سہولتوں کا اعلان*

*وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں اور دیگر سہولتوں کا اعلان*

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور پنجاب میں کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی خصوصی عدالتوں پر کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی ویڈیو لنک پر پیش ہوسکیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندرپارپاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے، جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد نشستیں اوورسیز پاکستانیوں کی ہوں گی اور میڈیکل کالجز میں اوور سیز پاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ہزار بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمرکی حد میں پانچ سال کی چھوٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آن لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ایک خصوصی آفس مختص کردیا گیا ہے، بورڈآف ریونیو پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بنایا ہے، میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی فزیبلٹی بنانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں