تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی ہارون اباد کے صدر صداقت علی پنسوتہ نائب صدر ملک حامد خوشی کی قیادت میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی بربریت کے خلاف فلسطین کے اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی صدر صداقت علی نے کہا کہ ہم اسرائیلی پروڈکٹ استعمال نہیں کریں گے ہم ہر صورت اپنی پاک فوج اور فلسطین کے ساتھ ہے دیگر مقرر نے بھی یہی بیان دیا اس کے علاوہ اس ریلی میں لیبر یونین کے صدر انجمن آڑھتان کے ممبران ۔ انجمن بروکر کے ممبران ۔اس کے علاوہ غلہ منڈی سے سجاد احمد مکھیا ملک ساجد حسین اور دیگر سول سوسائٹی انجمن تاجران کاروباری شخصیات مذہبی شخصیات نے شرکت کی پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے
