*جنرل ہولڈ اپ/سنیپ چیکینگ*
ایس ایس پی خضدارجاوید احمد کی حکم پر زیر نگرانی ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی کی ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی اپنے ٹیم کے ہمراء شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ جبکہ ایس ایس پی خضدار بزات خود بازار کو دورہ کرہے ہے، جوانوں سے ملاقات کر رہے ہے، یہ اقدامات سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اسنیپ چیکنگ کے دوران، قانون نافذ کرنے والے اہلکار مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں، شناختی دستاویزات کی تصدیق کر رہے ہیں اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ پولیس ٹیموں کو حکمت عملی کے تحت ان مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جہاں جرائم کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس خضدار عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان چیکنگ اقدامات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اگر کسی مشکوک سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو فوراً قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
*ترجمان خضدار پولیس*