60

*سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا* ۔

*سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا* ۔

تبوک اور حائل ریجن میں شدید موسمی حالات دیکھنے میں آئے جہاں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔
تبوک ریجن میں گہرے بادل خوب برسے جبکہ حائل ریجن میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے نتیجے میں صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق منگل تک موسم غیر یقینی رہے گا اور مملکت کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں