. بیو رو چیف دعا انلایین نیوز وہاڑی میلسی
المعصوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا انعقاد
وی او
المعصوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور شرکاء کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی گئی۔
المعصوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور وادی عزیز دربار عالیہ کے بزرگ صوفی آصف امان اللہ خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمارے دین میں بھی شجر کاری کی خصوصی تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر اس مہم کا حصہ بنے۔
مہم کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کارِ خیر میں حصہ لے سکیں۔ شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور عوامی مقامات پر درخت لگا کر ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
آخر میں شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا،
