ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔ اس اہم ریلی کی قیادت ایم این اے مسلم لیگ زیڈ اعجازالحق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے کی، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر، عبد الحفیظ باجوہ ڈی ایس پی سرکل ظہور احمد ایس ایچ او ماجد۔ایس ایچ او مہر جبار ، اور MS ThQ ڈاکٹر انور سکھیرا بھی شریک ہوئے۔اور ریلی میں فوکل پرسن ریسکیو ٹیم لیاقت علی سکھیرا ٹیم کے ہمراہ ، وکلا،سعود فاروق خان چغتائی راشد سعدی فیاض رامے عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس تاجران، سول سوسائٹی،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عارف رضا ملک سمیت دیگر ارکان۔طالب علم سول ڈیفنس کے عظمت مدنی زاہد حسین انجم۔اسد چوہدری چوہدری ہارون الرشید میاں فیاض چوہدری نوید قاضی ندیم بھٹی ندیم ظفر شاہد غوری ملک آصف شہزاد ہدایت علی۔جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے ہر طرف گونج رہے تھے۔
ریلی میں شرکاء نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے نعرے بازی کی اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔ریلی بلدیہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی فورہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔
