ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی موٹروے پولیس کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا.
آئی۔جی نیشنل ہائی ویز اینڈ پاکستان موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کے ویژن کے مطابق ، ڈی۔آئی۔جی موٹروے سینٹرل ٹو زون ملتان ڈار علی خٹک کے احکامات کی روشنی میں ایس۔پی موٹروے پولیس ایم فور سیکٹر ون’ ایس پی قلب عباس سپرا کی خصوصی ہدایات پر شورکوٹ موٹروے پولیس ایم فور بیٹ نمبر 20 آفس میں ڈی- ایس- پی فیصل فراز کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔
شورکوٹ انٹر چینج پر موٹروے پولیس کی طرف سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ریلی بھی نکالی گئی ۔ جس میں ڈی۔ایس۔پی موٹروے شورکوٹ فیصل فراز ہراج ، ایڈمن آفیسر موٹروے پولیس شورکوٹ انسپکٹر سید عمران علی شاہ و ڈیوٹی آفیسر انسپکٹر مہر محمد عباس بھروانہ، مہر مدثر ارشد بھنگو اور انکے علاوہ دیگر موٹروے پولیس کے افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ایف۔ڈبلیو-او شورکوٹ موٹروے ایم۔فور کے ملازمین و سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔
کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔اور موٹروے ایم فور کے مختلف پلازہ جات و انٹرچینج پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز و فلیکس بھی آویزاں کیے گئے ۔۔
ڈی۔ایس۔پی موٹروے شورکوٹ فیصل فراز ہراج نے شورکوٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اور کشمیری بھائیوں کو پیغام دیا کہ ہم سب لوگ یکجہا ہوکر پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سب و پاکستان کی عوام ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اور ہمیشہ کی طرح شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاک فوج و کشمیر کے مسلمان بھائیوں کا ساتھ دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اور حق خودارادیت کی خاطر آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔ اور انشاءالله ایک دن کشمیر کی آزادی لے کر رہیں گے۔ کشمیری بھائیوں آپ قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔