26

کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی سندھ) قصاب مبینہ طورپر مردبکرے کابدبودارمضرصحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،اسسٹنٹ کمشنر کنری کانوٹس قصاب پربھاری جرمانہ عائد۔

کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی سندھ) قصاب مبینہ طورپر مردبکرے کابدبودارمضرصحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،اسسٹنٹ کمشنر کنری کانوٹس قصاب پربھاری جرمانہ عائد۔
تفصیلات کے مطابق کنری شہر فوٹاروڈ پر نواب ٹائرٹیوب کے سامنے واقع گوشت کی دکان پر ایک قصاب مبینہ طورپر مردے بکرے کا بدبودارتعفن زدہ مضرصحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا اس گھناؤنے جرم کا انکشاف اس وقت ہواجب ایک معززشہری فقیر اعجازنے اس قصاب کی دکان سے بکرے کاگوشت خریدہ اور اہلیخانہ گھرپر گوشت پکانے لگے تو گوشت ناقابل برداشت بدبواُٹھارہی تھی شہری جوں کاتوں مذکورہ گوشت لیکر قصاب کی دکان پر پہنچا اوراس نے کونسلر ساجد عزیزبھٹی،محمد رضاپپو، وٹنری ڈاکٹر جے پرکاش اور صحافیوں سمیت دیگرمعززین شہر کوموقع پر بلایالیااورصورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انکوگوشت کامعائنہ کرایا وٹنری ڈاکٹراورشہریوں نے قصاب سے جواب طلبی کی تواس نے مضرصحت گوشت فروخت کرنے کا جرم قبول کرتے ہوئے معافی طلب کی جس بعد موقع پر موجود شہریوں کی بڑی تعداد نے سخت غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرکنری محمدخان بھنگوار کواطلاع دی جس پر فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کنری نے قصاب کو اپنے آفس طلب کرلیا اور شہریوں کے روبرو قصاب کی سرزنش کرتے ہوئے اس پر مبلغ 05ہزارروپے کاجرمانہ عائد کیا اور آئندہ ایسی غلطی نہ کرنے کا تحریری طورحلف نامہ درج وجمع کرانے کا حکم دیاہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کنری نے وٹنری ڈاکٹر کوپابندکرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر قصاب کی دکانوں کا جائزہ لینے،گٹرنالوں کے کناروں پر جانوروں کو زبحہ کرنے سے روکنااورجانوروں اور گوشت کاباقائدہ طبی معائنہ کرنے اورسرکاری مذبحہ خانے کوجلد ازجلد فعال بنانے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں