ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پہلے دن 1,48,814 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جو کہ 96 فیصد ہدف کا حصول ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے دوسرے دن کے 100 فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنانے اور پہلے دن کی خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ صحت محافظ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں قومی جذبے کے ساتھ ادا کرنی ہوں گی۔
