وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کا چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کا دورہ۔
اس موقع پر چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے بانی و سینئر صحافی امجد عزیز ملک سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے پشاور میں چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے بانی امجد عزیز ملک سے خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں اور اوورسیز پاکستانیز کو بھی پاک چین دوستی پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورہ کے موقع پر کیا۔میڈیا سے گفتگو میں وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا کہنا تھا کہ پشاور میں چائنہ ونڈو پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں قابل زکر کردار ادا کر رہی ہے اور یہ امر لائق ستائش ہے کہ مشکل حالات کے باوجود پشاور سے اہل چین کو دوستی کا پیغام بھیجا جاتا ہے۔ اکرام الدین نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو چائنہ ونڈو کے بارے میں بتائیں گے اور انہیں یقین ہے کہ اوورسیز پاکستانی جب بھی پشاور آئیں گے پاک چین دوستی کا مرکز چائنہ ونڈو دیکھنے ضرور آئیں گے۔ قبل ازیں اکرام الدین نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریاں دیکھیں اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے فرینڈ شپ وال پر دستخط بھی کئے۔وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے چائنہ ونڈو کے منتظمین خاص طور پر امجد عزیز ملک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پشاور میں پاک چین دوستی کا یہ خوبصورت مرکز قائم کر رکھا ہے۔اکرام الدین نے مزید کہا کہ امجد عزیز ملک نے پشاور میں پاک چین دوستی کا اسٹیٹ آف دی آرٹ مرکز چائنہ ونڈو قائم کرکے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی میں بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے۔