23

*سجدہ شکر* منگل 4 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*سجدہ شکر*

منگل 4 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 436
*کسی نعمت حاصل ہونے پر یا خوشی کے موقع پر سجدہ شکر ادا کرنا مسنون ہے۔*

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی ایسی خبر آتی جس سے آپ خوش ہوتے تو اللہ کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدے میں گر پڑتے۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 437
درود شریف کا اجر و ثواب معلوم ہونے پر رسول اکرم ﷺ نے طویل سجدہ شکر ادا کیا۔
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک روز گھر سے نکلے اور کھجوروں کے باغ میں داخل ہوئے ، بہت طویل سجدہ کیا حتی کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ نے آپ ﷺ کی روح قبض نہ کر لی ہو، عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں رسول اللہ ﷺ کی طرف دیکھ رہا تھا کہ آپ ﷺ نے سر اٹھایا اور فرمایا کیا بات ہے؟ میں نے بات بتائی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا “جبریل علیہ السلام نے مجھ سے کہا اے محمد ﷺ کیا میں آپ کو ایک بشارت نہ دوں؟ اللہ کریم فرماتا ہے ، جو شخص آپ ﷺ پر درود بھیجے گا میں بھی اس پر رحمت نازل کروں گا اور جو آپ ﷺ پر سلام بھیجے گا میں بھی اس پر سلام بھیجوں گا۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔

*الدعاء*
یا میرے رب میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں