وزیر اعلیٰ پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم
تحریر: وسیم طارق بھٹو محکمہ تعلقات عامہ اوکاڑہ
گذشتہ ادوار میں پنجاب بھر میں شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کی سطح پر صفائی ستھرائی کا فقدان نظر آنے کی وجہ سے حالات ابتر ہوتے ہوئے نظر آرہے تھے گلی کوچوں،سڑکوں،چوک چوراہوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں،غلاظت کے انباروں نے صوبہ بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی اس مشکل ٹاسک کا بیٹرا اپنے سر اٹھا لیا اور اس طرح پنجاب میں ستھرا پنجاب مہم کا آغاز ہو گیاستھرا پنجاب مہم کے تحت سب سے پہلے دیہات کی سطح پر صفائی ستھرائی کا پلان بنایا گیا سالہا سالوں سے لگے کوڑے کے ڈھیر ڈمپنگ سائٹس کی شکل اختیار کر چکے تھے چونکہ یہ ایک مشکل ٹاسک تھا اس لئے پنجاب بھر کے اضلاع میں اس ٹاسک کو مکمل کرنے نگرانی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کو سونپی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود اس مہم کی مانیٹرنگ کا اعادہ کیا۔
33لاکھ کی آبادی رکھنے والے ضلع اوکاڑہ میں بھی ستھرا پنجاب مہم کا آغازدیہات کی سطح سے کیا گیا ضلع اوکاڑہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے جس کی ایک تحصیل رینالہ خورد اور ایک تحصیل دیپالپور پر مشتمل ہے ضلع اوکاڑہ میں مجموعی طور پر 886دیہات ہیں تحصیل دیپالپور میں 523تحصیل رینالہ خورد میں 124اور تحصیل اوکاڑہ میں 239دیہات واقع ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تحصیل اوکاڑہ میں 48یونین کونسلز،تحصیل رینالہ خورد میں 25یونین کونسلزاور تحصیل دیپالپور میں 67یونین کونسلز اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدائیت پر صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دہی کے لئے یونین کونسل عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور یوں باقاعدہ طور پر ستھرا پنجاب مہم کا آغاز ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر ہدائیت محکمہ لوکل گورنمنٹ،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں نے دیہات کی سطح پر صفائی ستھرائی کا آغاز کیا کوڑے کرکٹ کے پہاڑ اٹھانے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا جس میں فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز،لوڈر رکشا،ایکسکویٹرز سمیت بھاری مشینری استعمال کی گئی اور پہلے مرحلہ میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے کا عمل شروع ہوا ضلع کے تمام دیہات سے کوڑے کرکٹ کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگایا گیا اور ابھی تک کوڑا کرکٹ اٹھانے کی یہ مہم جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ ساتھ دیہات کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر نالیوں کی صفائی،بازراوں کی صفائی مہم بھی شروع ہو گئی سالہا سال کی گندگی ختم کرنا اتنا آسان کام نہ تھا اس سالوں کی یہ گندگی ختم کرنے میں مہینے لگ گئے اور تب جا کر دیہات کی اصل شکل بحال ہونا شروع ہو گئی چونکہ یہ آسان ٹاسک نہ تھا اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر منتخب عوامی نمائندوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا اور منتخب عوامی نمائندوں نے خوش اسلوبی سے اس مہم کی نگرانی کرتے ہوئے دیہات کی سطح پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیاماڈل ویلجز کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے 2نومبر 2024کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کے لئے اقدامات کا آغاز کیا احمد عثمان جاوید نے ضلع اوکاڑہ کو وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا بنانے کے لئے کمر کس لی اور مختلف دیہات میں ستھرا پنجاب مہم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے نظر آئے اپنی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے دن رات ایک کرتے ہوئے ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لئے وہ تمام اقدامات کئے جس کی اشد ضرورت تھی مسلسل عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے صفائی ستھرائی کا دائرہ کار شہر وں کی سطح تک بھی بڑھا دیا اور یوں شہروں میں بھی صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا گیا،شہر کے مختلف مقامات،جنرل بس اسٹینڈ،ریلوے روڈ،گورنمنٹ کالونی،7نمبر چونگی،5فور ایل،عید گاہ روڈ،فیصل آباد روڈ،بینظیر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے کا عمل شروع ہوا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر ہدائیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز اور دیگر انتظامی افسران دن رات شہرکی صفائی ستھرائی میں لگ گئے عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کی پذیرائی کی گئی اور شہر بھر کو سالہا سال کے کوڑے کرکٹ سے پاک کردیا گیا جبکہ تاحال کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے
شہر اوکاڑہ کا سب سے مشکل ٹاسک فیصل آباد روڈ اور اکبر روڈ پر قائم ڈمپنگ سائٹ کا خاتمہ تھا شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے ان ڈمپنگ سائٹس سے اوکاڑہ کے باسی شدید متاثر ہو رہے تھے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ان ڈمپنگ سائٹس کے خاتمہ کا بیڑا اٹھایا اور 6مہینوں کی انتھک محنت سے 6فور ایل اوکاڑہ میں نئی جدید ڈمپنگ سائٹ بنانے کے عمل کا آغاز ہو اڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈمپنگ سائٹ پر کھدائی کرنے والی ٹیموں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی اور یوں 6فور ایل ڈمپنگ سائٹ کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا اس جدید ڈمپنگ سائٹ کے قیام سے ضلع اوکاڑہ کا آئندہ دس سال کا کوڑا کرکٹ محفوظ انداز میں تلف کیا جا سکے گا بالاآخر اکبر روڈ اور فیصل آباد روڈ پر پرانی ڈمپنگ سائٹس کو مکمل طور پر مٹی ڈال کر بند کر دیا گیا جس پر شہر اوکاڑہ کے باسیوں نے سکھ کا سانس لیا
صوبہ بھر میں اور خاص طور پر ضلع اوکاڑہ میں ستھرا پنجاب مہم کے اثرات نظر آ نے لگے ہیں جس صوبہ کی وزیر اعلیٰ خود عوامی فلاح کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے تو کیسے ممکن ہے کہ وہ صوبہ ترقی نہ کرے حالات کیسے بھی ہوں اگر آپ کے صوبے کا سربراہ اپنی عوام کو ریلیف دینے میں خود پیش پیش ہو تو کچھ بھی نا ممکن نہیں اسی لئے صوبہ پنجاب پاکستان کے دیگر صوبوں کے لئے مثال بن چکا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات اور ان کی تکمیل اس بات کی غمازی ہے صوبہ کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جیسا ہو تو ترقی اس صوبہ کی مقدر بن جاتی ہے