🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *17 جنوری 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں | ری ایکٹ؟؟*
🔴 (1) 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
🔴 (2) عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد، عدم ادائیگی پر مزید قید بھگتنا ہوگی
🔴 (3) عمران خان کو بطور قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی
🔴 (4) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ پی ٹی آئی ارکان کا اسمبلی کے باہر احتجاج
🔴 (5) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ لیگی رکن اسمبلی و دیگر کا جشن، مٹھائی تقسیم
🔴 (6) بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل، دوائیاں بھی فراہم کر دی گئیں
🔴 (7) القادر یونیورسٹی بحقِ سرکار ضبط، ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
🔴 (8) ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا بیان
🔴 (9) قومی اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی ارکان کا شدید احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ
🔴 (10) وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے اوکاڑہ ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپ لانچ کردیا
🔴 (11) القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی: مریم نواز
🔴 (12) پی ٹی آئی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
🔴 (13) دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹر گوہر
🔴 (14) کسی کیس کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے: طلبہ القادر یونیورسٹی
🔴 (15) مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
🔴 (16) پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
🔴 (17) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور
🔴 (18) خیبر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
🔴 (19) سمر خان نے جنوبی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
🔴 (20) کرم میں قافلے پر حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی، لاپتا چار ڈرائیوز کی لاشیں برآمد، اموات 9 ہوگئیں
🔴 (21) عمر ایوب خان کا نعرے مار مار کر گلا بیٹھ گیا، شاہد خاقان عباسی کا “اوووووووو اوووووو” کرنے کا مشورہ
🔴 (22) ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
🔴 (23) پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہ ہوا؟ جسٹس جمال مندوخیل
🔴 (24) کراچی: لائنز ایریا میں شادی والے گھر میں چور 15 تولے سونا اور 34 لاکھ نقدے لے اڑے
🔴 (25) پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
🔴 (26) اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی؛ پہلا یرغمالی اتوار کو رہا ہوگا
🔴 (27) گجرات :4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ماراگیا
🔴 (28) “صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے” شاہد آفریدی نے تصدیق کردی
🔴 (29) فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 282600 روپے ہوگئی
🔴 (30) پی آئی اے نے ٹرولنگ کے شکار پیرس پرواز کے اشتہار پر معافی مانگ لی
🔴 (31) متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک
🔴 (32) کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ
🔴 (33) جامعہ نعیمیہ نے ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ دے دیا
🔴 (34) پی ٹی وی منافع بخش شراکت داری کا منصوبہ، 1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
🔴 (35) مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21 اشیاء مزید مہنگی
🔴 (36) وزیراعظم کی کراچی سمیت دیگر تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنیکی ہدایت
🔴 (37) کراچی: سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے، 2 خواتین جاں بحق
🔴 (38) لاہور کے مخلتف مقامات سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
🔴 (39) ترجمان جے یو آئی نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دے دیا
🔴 (40) جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججوں کی تعیناتی کی منظوری
🔴 (41) شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولین تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل
🔴 (42) ملتان ٹیسٹ: خراب روشنی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 143/4 رنز بنا لیے
🔴 (43) شادی کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کرنے پر ثنا جاوید اور شعیب ملک کو تنقید کا سامنا
🔴 (44) لاہور میں درندہ صفت ملزمان نے 70 سالہ خاتون کو ریلوے پھاٹک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا