25

*نماز جمعہ کے مسائل* ہفتہ18 جنوری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*نماز جمعہ کے مسائل*

ہفتہ18 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 317
*نماز جمعہ سے پہلے نوافل کی تعداد مقرر نہیں البتہ دو
رکعت تحیۃ المسجد ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے خواہ خطبہ ہورہا ہو*

مسئلہ نمبر 318
*نماز جمعہ سے قبل سنت مئوکدہ ادا کر نا حدیث سے ثابت نہیں*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا ، پھر مسجد میں آیا اور جتنی نماز اس کے مقدر میں تھی ، ادا کی پھر خطبہ ختم ہونے تک خاموش رہا اور امام کے ساتھ فرض نماز ادا کی اس کے جمعہ سے جمعہ تک گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور مزید تین دن کا فضل عطا کیا جاتا ہے ۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 319
*دوران خطبہ کسی کو اونگھ
آجائے تو اسے اپنی جگہ بدل لینی چاہئے۔*

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جسے جمعہ کے وقت اونگھ آئے وہ اپنی جگہ بدل لے ۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 320
*دوران خطبہ بات کرنا یا بے توجہی کرنا سخت بے ہودہ بات ہے۔*
ٹگ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” جس نے جمعہ کے دن دوران خطبہ اپنے ساتھی سے کہا ” خاموش رہو اس نے ،بھی لغو بات کی ۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئله نمبر 321
*خطبہ جمعہ کے دوران گوٹھ مار کر بیٹھنا منع ہے۔*

⁷حضرت معاذ بن انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ کے دوران گوٹھ مار کر بیٹھنے سے منفرمایا ہے۔ اسے احمد ، ابوداؤ د اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔

وضاحت : آدمی اپنے گھٹے کھڑے کر کے رانوں کو پیٹ سے لگا کر دونوں ہاتھوں کو باندھ لے تو اسے گوٹھ مارنا کہتے ہیں۔

مسئلہ نمبر 322
*نماز جمعہ کے بعد اگر مسجد میں سنتیں ادا کرنی ہوں ، تو چار اگر گھر جا کر ادا کرنی ہوں تو دو ادا کرنی چاہئیں۔*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جمعہ پڑھو تو اس کے بعد چار رکعت نماز ادا کرو۔ اسے احمد ، مسلم، ابوداؤد، نسائی، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نماز جمعہ پڑھتے تو اپنے گھر واپس آ کر دو رکعت ادا کرتے اور فرماتے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 323
*نماز جمعہ دیہات میں بھی ادا کرنا چاہئے۔*

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی کے بعد سب سے پہلا جمعہ بحرین کے دیہات جوانی کی مسجد عبد القیس میں پڑھا گیا ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ 324
*اگر جمعہ کے روز عید آجائے تو دونوں پڑھنے بہتر ہیں لیکن عید پڑھنے کے بعد اگر جمعہ کی بجائے صرف نماز ظہر ہی ادا کی جائے تب بھی درست ہے*

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے آج کے دن میں دو عیدیں ( ایک عید اور دوسرا جمعہ ) اکٹھی ہوگئی ہیں جو چاہے اس کے لئے جمعہ کے بدلے عید ہی کافی ہے لیکن ہم جمعہ بھی پڑھیں گے۔“ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 325
*نماز جمعہ کے بعد احتیاطی نماز ظہر ادا کرنا کسی حدیث سے ثابت نہیں۔*

مسئلہ نمبر 326
*نماز جمعہ کے بعد کھڑے ہو کر بلند آواز سے اجتماعی درود و سلام پڑھنا اور نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دعاء کرنا سنت سے ثابت نہیں ہیں۔*
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں نماز جمعہ باقاعدہ پڑھنے کی توفیق عطا فرماء۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں