خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص نے چھری کے پے درپے وار کرکے 18سالہ نوجوان کی گردن تن سے جدا کر دی اور پڑول ڈال کر اسے آگ لگا دی بتایا جاتا ہے کہ اکرم خان پٹھان کو بستی رتھ سعی کے رہائشی زین علی پر اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا وقوعہ کی شب زین علی اپنے مویشی خانے میں سویا ہو تھا اس دوران اکرم خان پٹھان وہاں آگیا اور چھری کے پے درپے وار کرکے اس کی گردن تن سے جدا کرکے اسے کھال میں پھینک دیا اور اس پر پڑول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے مقتول جھلس گیا ملزم اکرم خان پٹھان خون آلود چھری لہراتا ہوا فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مترو نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی پولیس تھانہ مترو نے قانونی کاروائی شروع کردی –
