23

تربت میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔بہرامند خان تنگی

تربت میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔بہرامند خان تنگی

اللہ تبارک جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحتیابی نصیب فرمائے۔سینئر سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تربت میں دھماکہ 4 افراد جاں بحق اور 32 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن زخمی ہوئے ہیں دھماکے میں ذوہیب محسن کے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سینئر سیاستدان سینیٹر بہرامند خان تنگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کے شہر تربت میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں