*اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کے حصول کے سلسلہ میں محنت سے کام کیا جائے، اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار اوکاڑہ اور دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو عوامی سہولت کے پیش نظر بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد، رجسٹری، انتقالات، تبدیلی ریکارڈ، آبیانہ، مالیانہ سمیت ریونیو ریکوری کے سلسلہ میں پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مراکز مال اور اراضی ریکارڈ سینٹرز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تفویض کی گئی ذمہ داروں کو احسن انداز میں سر انجام دینے کے لیے ریونیو افسران محنت اور دلجمی سے کام کریں۔