61

*تحصیل کمالیہ:( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)* جماعت اہلسنت کمالیہ کا اجلاس ۔ افشاں بانو کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر اتفاق ۔ سابقہ دنوں میں محترمہ افشاں بانو نے دیہاتی علماء کرام

*تحصیل کمالیہ:( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)*
جماعت اہلسنت کمالیہ کا اجلاس ۔ افشاں بانو کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر اتفاق ۔ سابقہ دنوں میں محترمہ افشاں بانو نے دیہاتی علماء کرام (نکاح خواں) کی میٹنگ بلائی، جس میں علماء کرام نے اپنے مسائل پیش کرنے تھے، تاہم محترمہ نے ان کے ساتھ نا مناسب سلوک کیا۔ علماء کرام نے عورت ہونے کی وجہ سے کوئی جواب نہ دیا اور محترمہ کا کلام بے ہنگام سنتے رہے۔ مزید برآں، چھپے اشخاص کے ساتھ رشوت کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مزید یہ کہ کچھ علماء کرام کے رجسٹر نکاح بھی روک لئے گئے۔ اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس کا قبلہ درست کیا جائے ، ورنہ علماء کرام اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ *منجانب علامہ حامد حسن چشتی، امیر جماعت اہلسنت تحصیل کمالیہ، علامہ فرخ سلیم چشتی، امیر تحریک لبیک پاکستان کمالیہ، علامہ قمر عباس سیالوی، پرنسپل دارلعلوم غوثیہ حنفیہ کمالیہ، علامہ پیر سید طاہر محی الدین شاہ صاحب، علامہ منیر احمد اسعد صاحب* اور دیگر ذمہ داران۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں