ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)دی ایجوکیٹرز سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں آرٹس اینڈ سائنس ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔بچوں نے جدید سائنسی علوم کے بارے میں اپنے پراجیکٹ ڈسپلے کئے،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے تمام ماڈلز وزٹ کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ سے گفتگو کرکے سائنس و آرٹس کے میدان میں طلبہ کے رجحان کو جانا اورطلبہ کے مستقبل کے عزائم کو سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر اشرف ضیاء پیرزادہ اور پرنسپل ایجوکیٹر صائمہ نواز نے دی ایجوکیٹرز سکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ بچوں نے آرٹس و سائنس کے جو ماڈل بنائے وہ طلبہ، اساتذہ ادارے کی سربراہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج بچوں کے سائنسی ماڈل دیکھ کر محسوس ہوا کہ پاکستان کا مستقبل قابل سٹوڈنٹس کے ہاتھوں میں ہے۔ محنت کا کوئی ثانی نہیں بچے تعلیمی میدان میں سخت محنت کریں تاکہ مستقبل میں وہ پاکستان کی خدمت کر سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ سائنس پروجیکٹس طلبہ کو کچھ وقت کیلئے نصابی کتابوں سے نکال کر عملی زندگی میں لے آتے ہیں۔ دی ایجوکیٹرز سکول بچوں کی نصابی اور غیر نصابی تربیت کرکے ملک پاکستان کا مستقبل بہتر بنا رہا ہے۔تقریب تقسیم انعامات میں بہترین سائنسی ماڈل بنانے والے طلبہ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے شیلڈ دیں ۔ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول اور پرنسپل صائمہ نواز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔ اس موقع پر ایس پی پولیس، پرنسپل زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈی ایس پی صدر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، میڈیا نمائندگان، اساتذہ، اور طلبہ کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
