ٹوبہ ٹیک سنگھ۔دی ایجوکیٹرز سکول کیمپس میں آرٹس اینڈ سائنس ماڈلز کی نمائش میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو،ڈائریکٹر ادارہ اشرف ضیاء پیرزادہ،پرنسپل صائمہ نواز ودیگر موجود ہیں۔
فوٹو کیپشن۔2
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح ڈسٹرکٹ بناولنٹ فنڈ بورڈ اجلاس کی صدرات کررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
دی ایجوکیٹرز سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں آرٹس اینڈ سائنس ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ،نمائش میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پرنسپل زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ڈاکٹر ضیاء الرحمن،ڈائریکٹر کالجزحق نواز دانش ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرمحمد شہبازانصاری،صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی،صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو،میاں زاہدپرویز،آصف حسین رانا،رانا محمدخاں،رانا عمران ،ڈاکٹرنوید غازی،سلطان محمود سدھو،عمران یوسف ،زاہدمجیدانورسمیت افسران، میڈیا نمائندگان، اساتذہ، اور طلبہ کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر اشرف ضیا پیرزادہ اور پرنسپل ایجوکیٹر صائمہ نواز نے دی ایجوکیٹرز سکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا،بچوں نے جدید سائنسی علوم کے بارے میں اپنے پراجیکٹ ڈسپلے کئے،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے تمام ماڈلز وزٹ کئے ،ڈپٹی کمشنر نے نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ سے گفتگو کرکے سائنس و آرٹس کے میدان میں طلبہ کے رجحان کو جانا اورطلبہ کے مستقبل کے عزائم کو سمجھنے کی کوشش کی ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ بچوں نے آرٹس و سائنس کے جو ماڈل بنائے وہ طلبہ، اساتذہ ادارے کی سربراہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آج بچوں کے سائنسی ماڈل دیکھ کر محسوس ہوا کہ پاکستان کا مستقبل قابل سٹوڈنٹس کے ہاتھوں میں ہے، محنت کا کوئی ثانی نہیں بچے تعلیمی میدان میں سخت محنت کریں تاکہ مستقبل میں وہ پاکستان کی خدمت کر سکیں،ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول اور پرنسپل صائمہ نواز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ودیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیں، مقررین نے کہا کہ سائنس پروجیکٹس طلبہ کو کچھ وقت کیلئے نصابی کتابوں سے نکال کر عملی زندگی میں لے آتے ہیں، دی ایجوکیٹرز سکول بچوں کی نصابی اور غیر نصابی تربیت کرکے ملک پاکستان کا مستقبل بہتر بنا رہا ہے،تقریب تقسیم انعامات میں بہترین سائنسی ماڈل بنانے والے طلبہ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ودیگر نے شیلڈ بھی تقسیم کیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدرات ڈسٹرکٹ بناولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سپریٹینڈنٹ جنرل برانچ محمد ضیا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مصطفی، پی ایس او ٹو ڈی سی حافظ محمد خاور ،سینئر کلرک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریاض احمد رضو بلوچ، ہیڈ کلرک بی ایف برانچ محمد حفیظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد جاوید ، محمد زین، محمد عمیر سمیت متعلقہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی، اجلاس میں سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف ، شادی ، کفن ودفن اور ماہانہ گرانٹ کے 1622کیسز پیش کیے گئے،اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 2024میں 1622 کیس بناولٹ فنڈ برانچ میں جمع ہوئے ہیں،871کیس پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں،مکمل ہونے والے 603کیس کو منظوری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے باقی 487 کو نامکمل ہونے کی بنا پر محکموں کوواپس بھیجے جا رہے ہیں۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے 396کیسز ، بچیوں کی شادی کے 100کیسز، کفن دفن کے91کیسز اور 16ماہانہ کیسز مکمل ہیں،جو اجلاس میںمنظوری کے لئے پیش ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کاکہنا تھا کہ سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کر تے ہیں، اس لئے بہبودفنڈز کے کیسز کو میرٹ، قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔
