🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *03 دسمبر 2024
🔴 فیک نیوز پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کا بھی اعلان
🔴 قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
🔴 آخری کارڈ اب بھی میرے پاس ہے جسے ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خان کا انتباہ
🔴 عمران خان نے کہا لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا، عالمی سطح پر اٹھایا جائے: علیمہ خان
🔴 قرعہ اندازی نہیں ہوگی؛ سرکاری حج اسکیم کیلئے تمام امیدوار کامیاب قرار، حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
🔴 نہتے شہریوں پر فائرنگ، لاشیں چوری کرنے کے تمام شواہد موجود ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
🔴 وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 2.9 کروڑ، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کی منظوری
🔴 صوبے کے حالات حکومت پاکستان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہیں، وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور
🔴 اس وقت سب سے مظلوم آدمی چیف جسٹس پاکستان اور مظلوم طبقہ سپریم کورٹ کے جج ہیں، فواد چوہدری
🔴 لاہور ہائیکورٹ؛ اسکولوں کی چھٹیاں 10 جنوری تک، تعمیراتی کام دو سے تین دن کرنے کی تجویز
🔴 ڈیرہ بگٹی سے گیس کے ذخائر دریافت، یومیہ 5 ملین کیوبک فٹ پیداوار شروع
🔴 کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں روپے کا مال راکھ ہوگیا
🔴 کراچی میں نابینا افراد کے احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام
🔴 پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور
🔴 پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ غیرحاضر پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
🔴 بہاولپور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، ماں باپ اور بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، پولیس
🔴 9 مئی کیس میں گرفتار 2 ریڑھی بان عدم ثبوت کے بناء پر بری
🔴 پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، آئینی بینچ سپریم کورٹ
🔴 راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
🔴 سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عامر کو قطر میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کردیا گیا
🔴 پاکستان کے 6 سالہ محمد ابراہیم کا بڑا کارنامہ، عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
🔴 وزیراعظم شہباز شریف ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے
🔴 پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا ریاض میں خطاب
🔴 مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے: اسحاق ڈار
🔴 بنگلا دیش کو شکست، بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کے سر سج گیا
🔴 دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
🔴 نوجوان پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
🔴 اسموگ میں کمی، پنجاب میں سوا 8 بجے سکول کھلیں گے، نوٹیفکیشن
🔴 خیبر پختونخوا اسمبلی میں اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون تیار
🔴 پنجاب میں از خود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں کٹوتی ہوگی، پنشن رولز ترامیم کا نوٹیفکیشن
🔴 فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہوگئی
🔴 اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بم کی جھوٹی اطلاع پر روک لی گئی، مذاق پر 2 مسافر گرفتار
🔴 آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن دیدی
🔴 سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
🔴 کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کردی
🔴 کراچی پولیس چیف نے خواتین پولیس اہلکاروں میں 25 نئی موٹر سائیکلیں تقسیم کیں
🔴 عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، فیصل واوڈا
🔴 توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
🔴 بی بی سی: دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں حدیقہ کیانی اور ماہ رنگ بلوچ بھی شامل
🔴 آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
🔴 جاپان کو شکست دیکر پاکستان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
🔴 شام؛ باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیا
🔴 جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء لگا دیا، عوام فورسز کی گاڑیوں کے نیچے لیٹ گئے