22

*نماز کے مسائل* منگل 03 دسمبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*نماز کے مسائل*

منگل 03 دسمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

برادران اسلام
السلام علیکم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا
صلوا کما رایتمونی نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔ صحیح بخاری حدیث 6008۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے نماز پڑھتے تھے ہم احادیث نبوی سے رہنمائی لیتے ہوئے بحوالہ نماز ادا کرنے کے لئے آج سے ہم نماز کے جمیع مسائل تحریر کرنے کی ابتدا کر رہے ہیں تاکہ ہم احادیث مبارکہ کے حوالے سے مسنون نماز ادا کرنا سیکھ سکیں۔

یا رہے کہ دین اسلام میں عبادات کی قبولیت کا معیار سنت نبوی الشریف ہے
اور انشاءاللہ آنے والے رمضان کریم کے مہینے سے قبل ہم مسنون نماز پڑھنے کا طریقہ بیان کریں گے تاکہ امسال ہم ماہ صیام سے قبل عین سنت نبوی کے مطابق احادیث شریف کی روشی میں اپنی نمازیں ادا کر سکیں۔

برادران اسلام زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں اب فرصت ہے اور نماز مسنون ادا کرنے کا طریقہ اور علم حدیث کی روشنی میں اپنی نمازوں کو مسنون طریقہ سے سیکھ کر نماز کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرح پڑھیں

اللہ تعالی ہمیں مسنون طریقے سے اعمال صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

احقر الناس:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
[02/12, 11:47 pm] Nazir Malik: *نماز کی فضیلت*

منگل 03 دسمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 01

*روزانہ باقاعدگی سے پانچ نمازیں ادا کرنے سے تمام صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر بہتی ہو اور اس نہر میں ہر روز پانچ مرتبہ نہائے, تو کیا اس کے بدن پر کوئی میل کچیل باقی رہ جائے گا ؟صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا” نہیں کسی قسم کا میل کچیل باقی نہیں رہے گا”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “یہی پانچ نمازوں کی مثال ہے۔ اللہ تعالی ان نمازوں کے ذریعے گناہ مٹا دیتا ہے ۔(صحیح بخاری و مسلم) ۔

مسئلہ نمبر 02

*نماز گناہوں کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے*

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” ہر نماز کے وقت اللہ تعالی کا مقرر کردہ فرشتہ پکارتا ہے ۔لوگو! اٹھو اس آگ کو بجھانے کے لیے اٹھو۔ جسے تم نے اپنے گناہوں سے جلایا ہے”۔(اسے طبرانی نے روایت کیا ہے)

مسئلہ نمبر03

*پانچوں نمازیں باقاعدگی سے ادا کرنے والا قیامت کے دن صدقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا*

حضرت عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا” یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بتائیے اگر میں گواہی دوں کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں۔ آپ اللہ کے رسول ہیں اور پانچوں نمازیں ادا کروں۔ زکوٰۃ دوں۔ رمضان کے روزے رکھوں۔ رمضان میں بھی قیام کروں۔ تو میرا شمار کن لوگوں میں ہوگا ؟” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا “صدیقین اور شہداء میں”۔ (اسے ابن حبان نے روایات کیا۔)

مسئلہ نمبر 04

*رات کی تاریکی میں مسجد میں آنےوالے نمازیوں کے لیے قیامت کے دن مکمل نور کی خوشخبری ہے*

حضرت بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” اندھیرے میں مسجدوں کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن کامل روشنی کی خوشخبری سنا دو۔”( اسے ابو داؤد اور ترمذی نے روایت کیا۔)

مسئلہ نمبر 05

*مسجد میں آنے والے نمازی اللہ کے ملاقاتی ہیں،جن کی اللہ تعالی عزت فرماتا ہے*

حضرت سلیمان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔”جس نے اپنے گھر میں اچھی طرح وضو کیا۔ پھر مسجد میں آیا وہ اللہ کا ملاقاتی ہے اور میزبانی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملاقاتی کی عزت کرے۔”
( اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔)

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں دین کا علم عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں