شاہ والا جنوبی میں تیسرے سالانہ آل پاکستان سرائیکی محفل مشاعرہ کا انعقاد۔
خصوصی تحریر : راجہ نور الہی عاطف
بزم ادب شاہ والا جنوبی کے زیر تمام تیسرا سالانہ آل پاکستان سرائیکی محفل مشاعرہ کا شاندار طریقے سے انعقاد کیا گیا ۔ اس سالانہ مشاعرے کے انعقاد کے لیے میزبان ملک سلیم سعد کی طرف سے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے ۔ علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت مینیجنگ ڈائریکٹر توقیرہسپتال نورپور تھل چاچا ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اس پروقار ادبی بیٹھک کے مہمان خصوصی تھے جبکہ فخر خوشاب نامور انقلابی شاعر جاوید اقبال راز نے صدارت کی ۔ سالانہ آل پاکستان سرائیکی، پنجابی اور اردو محفل مشاعرہ میں وطن عزیز کے مختلف علاقوں سے نامور شعراء کرام نے بھرپور شرکت کی ۔ شاندار ادبی تقریب میں ممتاز شخصیات ملک مظہر حسین پلوآں ، ملک گل حمید چاونس، ملک مزمل حسین پلوآں ،ملک رفاقت علی ، نمبردار ملک ارشاد وا گھرہ، اور ملک نئیر عباس واگھرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ علاقہ تھل کے سرمایہ ء افتخار ملک عدنان نواب پلوآں ، ملک صفدر تیمور راہداری ، ملک احسان اللہ واگھرا ، ملک بہزاد حسین پلوآں ، عابد حسین نورپورتھل ، ملک ذوالفقار واگھرہ، ملک اکرم واگھرہ، ملک عبدالغفارواگھرہ، ملک سفیان واگھرا کلول اور دیگر شخصیات بھی زینت محفل تھیں۔ دیگر مہمانان گرامی میں ملک عبدالقدیر واگھرہ، ملک گلزار پلوآں ، ملک محمد صغیر واگھرہ ،اسحاق ساقی اور ملک انعام اللہ واگھرہ کےاسماءے گرامی شامل ہیں ۔ سالانہ سرائیکی محفل مشاعرے میں ضلع میانوالی کے سرمایہ ء افتخار نامور شاعر جناب مظہر نیازی نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔ اس موقع پر معززین علاقہ ملک مطیع اللہ واگھرہ، حاجی لیاقت واگھرہ اور ملک شفیق واگھرہ رونق افروز ہوئے ۔ آل پاکستان سرائیکی محفل مشاعرہ کی نقابت کے فرائض تھل کے ممتاز نوجوان سرائیکی شعراء غلام عباس تسکین اور ملک سلیم سعد نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ محفل مشاعرہ سے محظوظ ہونے کے لیے وسیع و عریض علاقہ تھل سے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ دوران مشاعرہ وطن عزیز کے نامور سرائیکی شعراء کرام فیاز قاسی ڈیرہ غازی خان ، لطیف شیدائی جھنگ ، مہر الطاف بھروانہ جھنگ ، مظہر نیازی میانوالی ، جاوید اقبال راز قائد آباد ، ملک قیصر عزیز یاور شاہ والا جنوبی ، ارشم نیازی میانوالی ، شرف الدین راول وگھرہ شاہ والا جنوبی ، اقلیم جاوید قائدآباد، وقاص اللہ وقاص چن، غلام عباس تسکین نورپور تھل ، سیف الرحمان ساحل میانوالی ، کمال الدین خاکی شاہ والا جنوبی ، فاروق، رستم ثمر، ضیاءاللہ کنول شاہوالا جنوبی، شعیب قمر واگھرہ، اور حافظ محمد طاہر راہداری سمیت دیگر شعراء کرام نے اپنا اپنا تازہ کلام پیش کر کے شرکائے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ خصوصا” وطن عزیز کے نامور شاعر مظہر نیازی نے اپنا کلام مترنم پڑھ کر اپنی آواز کا خوب جادو جگایا جسے اہل محفل نے بہت پسند کیا اسی طرح مہر الطاف بھروانہ جھنگ ، فیاض کاسی ڈیرہ غازی خان ، مشہور انقلابی شاعرجاوید اقبال راز، ملک قیصر عزیز یاور واگھرہ شاہ والا جنوبی اور وقاص اللہ وقاس چن کےکلام کو حاضرین محفل کی طرف سے بار بار سننے کی فرمائش کی جاتی رہی ۔ اس موقع پر تحصیل نور پورتھل کی ہردلعزیز، ممتاز سماجی شخصیت مینیجنگ ڈائریکٹر قیصر ہسپتال نورپور تھل چاچا ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اکے فضل و کرم سے علاقہ تھل کی مٹی بڑی زرخیز ہے ۔یہاں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات مختلف شعبوں میں نامور ہوئی ہیں۔ جنہوں نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ والا جنوبی کی دھرتی ادب نواز ہے۔ یہاں سے تعلق رکھنے والی ممتاز ادبی شخصیات ملک رفیق واگھرا اور ملک ظل واگھرا نے پنجابی شاعری میں ملک بھر میں خوب نام کمایا اور اب اس بستی سے تعلق رکھنے والی ہردلعزیز نوجوان ادبی شخصیت ملک سلیم سعد واگھرہ ادب نوازی کےلیے بھرپورکوشاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا سالانہ آل پاکستان سرائیکی ،پنجابی اور اردو محفل مشاعرہ کے شاندار انعقاد پر بانی ء مشاعرہ ملک سلیم سعد واگھرہ اور ان کے تمام معاونین زبردست خراج تحسین کےلائق ہیں۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کی ہے اور ان کے فروغ کےلیے کوشاں تمام سپورٹس اور ادبی تنظیمیوں کی دامے ، درمے ،سخنے اور قدمے معاونت کی ہے ۔انشاءاللہ معاشرتی اصلاح و فلاح کے کاموں کےلیے ہمارا ہرایک کے ساتھ یہ تعاون جاری وساری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کےلیے ہمیں اپنی نوجوان نسل کی بھرپور حوصلہ افزائ اور سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ ہمارے نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا ملے اور وہ مختلف شعبوں میں اپنے علاقہ تھل کا نام روشن کرتے ہوءے مملکت خداداد اسلامی جمہوریہء پاکستان کے قابل فخر سپوت اور ذمہ دار شہری ثابت ہوں۔