*لاہور آج پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، بارش کا امکان کم*
*بادل موجود ہیں، تاہم برسنے کا امکان نہیں، موسم خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات*
لاہور: صوبائی دارالحکومت آج پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا جب کہ بارش کے امکانات بھی کم ہو گئے۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے لے کر 290 تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈکس290 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر بھر کے اسکول کالجز، یونیورسٹیز اور تفریحی مقامات پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں جب کہ لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔