بستر پر جاتے وقت 81 سالہ بڑی بی نے اپنے 83 سالہ میاں سے کہا:
“سنو.. ابھی میری نظر کھڑکی سے باہر گئی تو مجھے لگا کہ گیریج کی بتی جل رہی ہے۔ کیا تم اٹھ کے اسے بند کر آؤ گے؟”
بڑے میاں بڑی مشکل سے بستر سے نکلے، دروازہ کھول کر باہر نکلے تو دیکھا کہ پانچ چھ نقب زن گیریج کے دروازے سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ بڑے میاں نے وہیں سے پولیس اسٹیشن فون کیا۔
“دیکھو۔۔۔میرا پتہ لکھو۔ ہم صرف دو بوڑھے میاں بیوی گھر پر ہیں اور پانچ چھ چور میرے گیریج پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ جلدی کسی پولیس ٹیم کو بھیجو۔۔۔”
دوسری طرف سے ڈسپیچر کی آواز آئی:
“ہم نے آپ کا پتہ لکھ لیا ہے ۔ بے فکر رہیں۔ ابھی کوئی ٹیم فارغ نہیں۔ جیسے ہی کسی ٹیم سے رابطہ ہوتا ہے میں فوراً بھیجتا ہوں”
بڑے میاں خون کے گھونٹ پی کے رہ گئے۔ نقب زن ابھی تک گیریج کے تالوں سے الجھے ہوئے تھے۔ دو منٹ بعد انہوں نے پھر پولیس اسٹیشن فون کیا:
“سنو۔۔۔اب کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے ان پانچوں کو گو+لی مار دی ہے۔۔۔”
پولیس اسٹیشن میں کھلبلی مچ گئی۔ پانچ منٹ کے اندر اندر پولیس ٹیم ایک ہیلی کاپٹر، ایک پیرا مڈیکس، تین ڈاکٹرز اور دو ایمبولنس کے ساتھ گلی میں نمودار ہوئی۔
جلد ہی ان مجرموں پر قابو پا لیا گیا۔ بعد ازاں ٹیم کا انچارج ٹہلتا ہوا بڑے میاں کے پاس آیا:
“آپ نے تو کہا تھا کہ آپ نے انہیں گولی مار دی ہے؟”
“اور آپ لوگوں نے بھی تو کہا تھا کہ کوئی ٹیم فارغ نہیں ہے” 😁