ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے ملنے والی رقم کے سنٹر پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر متعلقہ افسران کی نا اہلی کی وجہ خواتین زلیل وخوار ہورہی ہیں خواتین کے لئے کوئی مناسب انتظامات نہیں ہیں گزشتہ روزبھی بھگڈ مچ جانے سے ایک خاتون بے ہوش ہو گئی تھی جسکو ریکسیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد راؤ سلیم نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ماجد اقبال کے ہمراہ سنٹر کادورہ کیا اور معاملات کو چیک کیا اس موقع پر معروف سماجی فلاحی شخصیت صحافی سر پرست اعلی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد نواب ظفر علی ناگرا۔زبیر چوہان چوہدری تنویر چوہدری زاہد ایم آصف قمر سمیت دیگر صحافی موجود تھے وہاں پر موجود خواتین نے میڈیا کے سامنے افسران کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیے ان کا کہنا تھا کہ افسران اپنی مرضی کی خواتین کوٹوکن لگواتے ہیں انکو ہی پیسے لے کر دیتے ہیں جب ان کا دل چاہتا ہے اکر ڈوائیس بند کروا دیتے ہیں ہم سارا سارا دن زلیل وخوار ہو کر گھر واپس چلی جاتیں ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے مستفید ہونے والی خواتین نے اعلی حکام سے ٹوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
11