10

چیرمین الیکشن کمیشن انجمن تاجران شورکوٹ اور پارٹیز کو سول عدالت درجہ اول شورکوٹ سے نوٹس جاری۔

چیرمین
الیکشن کمیشن انجمن تاجران شورکوٹ اور پارٹیز کو سول عدالت درجہ اول شورکوٹ سے نوٹس جاری۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19 نومبر 2024 کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے انجمن تاجران شورکوٹ کے الیکشن میں ایک پارٹی کے کاغذات نامکمل قرار دے کر خارج کر دیے تھے اور دوسری پارٹی کامیاب قرار دیا تھا جس پر چوہدری غلام شبیر طاہر امیدوار برائے صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ اور اس کے پینل نے عدالت سے رجوع کیا اور معزز عدالت نے پارٹیز کو نوٹسز جاری کر دیے مورخہ 11 دسمبر 2024 کو معزز عدالت میں پیشی مقرر کر دی گئی یاد رہے کہ انجمن تاجران کے الیکشن میں اتحاد گروپ کے چیئرمین و چیف ارگنائزر چوہدری غلام شبیر طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم شورکوٹ میں الیکشن چاہتے ہیں تاجر برادری الیکشن چاہتی ہے اور تاجروں کا نمائندہ الیکشن ہی کے ذریعے منتخب ہو کر شورکوٹ میں انجمن تاجران کے فرائض سر انجام دے گا لہذا عدالت سے رجوع کر لیا تاکہ تاجروں کے ووٹ کے حق کو عزت مل سکے اور تاجر باعزت طریقے سے مارکیٹ میں اپنے مسائل حل کروا سکیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں