23

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایم پی اے میاں محمد منیر اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ 6/4 ایل میں نئی ڈمپنگ سائیٹ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایم پی اے میاں محمد منیر اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ 6/4 ایل میں نئی ڈمپنگ سائیٹ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عوامی خدمت کے لیے ڈمپنگ سائٹ کے منفرد منصوبے اور اس کی افادیت بارے تفصیلی بریفنگ دی، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے افسران نے ڈمپنگ سائیٹ کی تکمیل کے لیے کاوشوں بارے بتایا، ممبر قومی اسمبلی چوہدری جج الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کی پالیسی پر گامزن ہیں، ستھرا پنجاب مہم پر صوبہ بھر کی عوام وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے، اہل اوکاڑہ کے لیے آج انتہائی خوشی کا دن ہے، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ ڈمپنگ سائیٹ کے منصوبے کی تکمیل کے لیے عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے مل کر محنت سے کام کیا، ڈمپنگ سائیٹ کی تعمیر کے لیے سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگا کر عوام کو صاف ستھرے ماحول کا تحفہ فراہم کیا جا رہا ہے، مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے عوامی خدمت کا عمل جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ڈمپنگ سائیٹ کی تعمیر سے عوام کو تعفن، آلودگی اورگندگی سے پاک ماحول میسر ہوگا، میونسپل کمیٹی کے اہلکار محنت سے کام کرتے ہوئے شہر کے کوڑے کرکٹ کو ڈمپ کریں، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مضر صحت سموگ کی روک تھام کے لیے بہترین انداز میں کام کیا، ستھرا پنجاب مہم کے تحت بھی عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھیں اور جا بجا کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے مقررہ پوائنٹس پر کوڑا رکھیں تاکہ ان کو ڈمپنگ سائیٹ پر تلف کیا جا سکے، ڈمپنگ سائیٹ کی افتتاحی تقریب کے شرکا نے کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے کے عملی مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا، تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں