13

*نیت کے مسائل* جمعرات 28 نومبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*نیت کے مسائل*

جمعرات 28 نومبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 1
*اعمال کے اجر و ثواب کا دارومدار نیت پر ہے*

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے “اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔ ہر شخص کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی ۔لہذا جس نے دنیا حاصل کرنے کی نیت سے ہجرت کی اسے دنیا ہی ملے گی یا جس نے کسی عورت سے نکاح کرنے کی غرض سے ہجرت کی اسے عورت ہی ملے گی پس مہاجر کی ہجرت کا صلہ وہی ہے جس کے لیے اس نے ہجرت کی ۔”(اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 2
*فتنہ دجال سے بڑا فتنہ دکھاوے کی نماز ہے*

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم مسیح دجال کا ذکر کر رہے تھے اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا “کیا میں تمہیں دجال کے فتنے سے زیادہ خطرناک بات سے آگاہ نہ کروں؟” ہم نے عرض کیا “ضرور یا رسول اللہ!
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا” شرک خفی دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک آدمی نماز کے لیے کھڑا ہو اور نماز کو اس لیے لمبا کرے کہ کوئی آدمی اسے دیکھ رہا ہے۔ ( اسے ابن ماجہ نے روایت کیا)

مسئلہ نمبر 3
*دکھاوے کی نماز شرک ہے*

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔” جس نے دکھاوے کی نماز پڑھی اس نے شرک کیا۔ جس نے دکھاوے کا روزہ رکھا اس نے شرک کیا۔ جس نے دکھاوے کا صدقہ کیا اس نے شرک کیا۔” (اسے احمد نے روایت کیا ہے۔)

*الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے شرک خفی سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں