23

*سالانہ رپورٹ* کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور ممبر کراچی پریس کلب و ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی عوام نے اپنے مطالبات کی نشاندہی کی ھے۔ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ عوامی مطالبہ بڑھتا جارھا ھے کہ سول و ملٹری افسران

*سالانہ رپورٹ*
کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور ممبر کراچی پریس کلب و ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی عوام نے اپنے مطالبات کی نشاندہی کی ھے۔ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ عوامی مطالبہ بڑھتا جارھا ھے کہ سول و ملٹری افسران گریڈ 20 تا 22 کا سالانہ فنانس / آڈٹ رپورٹ عوامی سطح پر جاری کرنے چاہئیں تاکہ تنخواہ و مراعات کے نصاب سے بچت اور املاک کا درست موازنہ کیا جاسکے جبکہ پارلیمنٹیرین و سیاستدان کی بھی سالانہ بنیاد پر فنانس / آڈٹ رپورٹ جاری کی جانی چاہئیں تاکہ انکے بڑھتے کاروبار اور املاک کی حقیقت سامنے آسکے۔ عوام کا یہ بھی مطالبہ ھے کہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور انکے افسران کی مراعات میں وافر مقدار میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو جینے کیلئے سکھ کا سانس مل سکے اور ٹیکس میں کمی لازمی کی جائے۔ عوام کا یہ بھی مطالبہ ھے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی بنیاد پر جمہوری ملک بنایا جائے اور آئین پاکستان و دستور پاکستان کو مکمل طور پر قرآنی قوانین کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ پاکستان امن و سلامتی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے رواں دواں ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں